40

زرعی مٹی کی جانچ پڑتال کیلئے ایپ تیار

لیکن اب آئی بی ایم برازیل کے ماہرین نے آرٹیفشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی بنیاد پر کام کرنے والی ایک زبردست ایپ تیار کی ہے جس سے کسان خود اپنی مٹی کی صحت کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ حقیقی وقت میں نتائج دینے والی یہ ایپ زرعی انقلاب کی ضمانت بن سکتی ہے۔
آئی بی ایم کے ایک ماہر میتھایس اسٹائنر نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں چھوٹے دہقان 80 فیصد زراعتی عمل انجام دیتے ہیں اور یہ ایپ انہیں بہتر کاشت کاری میں انتہائی مدد فراہم کرسکتی ہے جس سے غذائی کفالت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔
ایک وزیٹنگ کارڈ کی جسامت کے برابر اس کاغذ کو ’ایگروپیڈ‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس میں مائع بھری خردبینی نلکیاں موجود ہیں جو صرف 10 سیکنڈ میں مٹی اور پانی کا تجزیہ کرتی ہیں۔ کسان کو صرف اس پر مٹی کا نمونہ رکھنا ہوتا ہے اور رنگوں کے دائرے مٹی کی کیفیت ظاہر کرتےہیں۔
اسمارٹ فون کی ایپ کے ذریعے کسان فوری اور درست ترین نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ ایپ اے آئی کے ذریعے کارڈ پر موجود رنگین دائروں کا جائزہ لے کر ان میں موجود کیمیکلز کی مقدار اور تعداد ظاہر کرتی ہے اور اس کے نتائج بہت حد تک درست ہوتے ہیں۔
آرٹیفشل انٹیلی جنس کی بدولت ہزاروں لاکھوں مٹی کے نمونوں کا ڈیٹا کسی بڑے ڈیٹا بیس میں رکھا جاسکتا ہے جس سے فوری طور پر نتائج کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
واضح رہےکہ روایتی انداز میں فصلوں کی زرخیزی کھیت کی مٹی سے وابستہ ہوتی ہے اور مٹی کی خرابی جانچنے کے لیے اس کے نمونے تجربہ گاہوں میں بھیجے جاتے ہیں، یہ ٹیسٹ مہنگےاور وقت طلب ہونے کی بنا پر عام اور غریب کسانوں کی پہنچ سے باہر ہوتے ہیں۔

فیس بک کے تبصرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں