49

شیخ رشید کا ریلوے کا خسارہ ایک سال میں ختم کرنے کا اعلان

لاہور:وفاقی وزیرشیخ رشیدکی زیرصدارت ریلوےہیڈکوارٹرزمیں اجلاس ہوا۔ چیف ایگزیکٹوریلوے آفتاب اکبراوردیگرافسران نے اجلاس میں شرکت کی۔
وزیرریلوے شیخ رشید اعلان کیا ہے کہ ایک سال میں ریلوے کا خسارہ ختم کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریلوےکاخسارہ ختم کرکے قوم کو بڑی خوشخبری دیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے کےکنٹریکٹ گھوسٹ ملازمین کوفارغ کیا جائے۔ یہ کنٹریکٹ ملازمین اور دفاتر سےغائب رہنے والے ریلوے پر بوجھ ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کریں گے

فیس بک کے تبصرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں