فیفا کا ترکیہ اور شام کیلئے ایک ملین ڈالر امداد کا اعلان

فٹبال کی عالمی تنظیم (فیفا) نے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے ایک ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔

فیفا کی جانب سے اعلان کردہ امدادی رقم زلزلہ متاثرین کے لیے عارضی قیام گاہ کی تعمیر پر خرچ ہو گی، متاثرین کے لیے دیگر ضروری سامان کا بندوبست بھی کیا جائے گا۔

فیفا اعلامیے کے مطابق امدادی رقم دونوں ملکوں کی فٹبال فیڈریشن اور دیگر اداروں کے اشتراک سے خرچ ہو گی۔

ترکیہ اور شام میں چند روز قبل آنے والے زلزلے سے اب تک 42 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ترکیہ اور شام میں زلزلے سےتباہی کے بعد اقوام متحدہ (یو این) نے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے ایک ارب ڈالرامداد کی اپیل کی ہے۔

یاد رہے کہ امریکا میں مقیم ایک پاکستانی تاجر نے واشنگٹن میں ترکیہ کے سفارتخانے جاکر 30 ملین ڈالر کا چیک خاموشی سے ترک حکام کے حوالے کیا تھا۔