ہمارے بارے میں

24/7 اردو نیوز تیزی سے ترقی کرتا ہوا آن لائن پلیٹ فارم ہے۔ 24/7 اردو نیوز کو مستند اور تجربہ کار صحافیوں کی ٹیم کی زیر نگرانی اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ ہماری محنتی اور کہنہ مشق صحافیوں کی ٹیم شب وروز پاکستان سمیت دنیا بھر میں اردو کی ترویج کے ساتھ ساتھ قارئین کو بر وقت خبریں فراہم کرتی ہے۔ ہمارا مقصد اپنے قارئین کو غیر جانبدار رہتے ہوئے بغیر کسی سیاسی،سماجی، لسانی و مذہبی اختلاف کے معلومات فراہم کرنا ہے۔
24/7 اردو نیوز کے پلیٹ فارم سے معروف لکھاریوں کے دلچسپ مضامین اور تجزئیے شامل کئے جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ نئے لکھنے والوں کو بھی صلاحیتوں کے اظہار کے بھرپور مواقع فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے۔
24/7 اردو نیوز پاکستان کا واحد آن لائن پلیٹ‌ فارم ہے جس نے ہر شہر کی بھر پور نمائندگی کا عزم کیا ہوا ہے۔ اس مقصد کے لیے ہمارے ملک بھر میں نمائندگان کا نیٹ ورک قائم کیا گیا ہے۔ تمام نمائندگان کو آن لائن پلیٹ فارم تک آزادانہ رسائی دی گئی ہے تاکہ وہ اپنے اپنے علاقے کی خبریں، مسائل کو اجاگر کر سکیں۔ اس کے علاوہ ہماری کوشش ہے کہ ہر علاقے میں معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والے افراد اور اداروں کو بھرپور کوریج دی جائے تاکہ اچھائی کا فروغ ہو اور نیک کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہو۔
24/7 اردو نیوز کی ٹیم ہمہ وقت طے شدہ پالیسی کے مطابق قارئین کو خبریں اور معلومات فراہم کرنے میں مصروف ہے کسی بھی حوالے سے آپ کی رائے ہمارے لیے اہمیت کی حامل ہے۔