پاکستان میں شعبان کا چاند نظر آ گیا

پاکستان میں شعبان المعظم 1444 ہجری کا چاند نظر آ گیا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں شعبان کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں اور کل  22 فروری کو یکم شعبان ہوگی۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کے اعلان کے مطابق وزارت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔