عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

روس یوکرین کشیدگی میں کمی کے آثار کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد تک کمی ہوگئی۔   دوران ٹریڈنگ برینٹ خام تیل92 ڈالر86 سینٹس میں فروخت ہو رہا ہے، دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں گیس کی قیمت 3 فیصد بڑھ گئی ہے،گیس کی 4.33 ڈالرفی یونٹ میں ٹریڈنگ ہورہی ہے۔  خیال رہے کہ یوکرین کی سرحد کے نزدیک موجود روسی فوج کے کچھ دستے فوجی بیس میں واپس بھیج دیے گئے ہیں۔
 روسی وزارت دفاع کے مطابق سرحدی علاقے کے نزدیک تعینات فوج کے کچھ یونٹ مشقوں کے بعد واپس جا رہے ہیں۔ ادھر ماسکو میں روسی صدر پیوٹن نے جرمن چانسلر اولاف شولتس سے ملاقات کے بعد نیوزکانفرنس میں کہا کہ روس میزائلوں اوردیگر مسائل پر بات چیت جاری رکھنے کیلئے تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں