فیصل واوڈا کی کی سنی گئی، عدالت سے اچھی خبر

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق سینیٹرفیصل واوڈا کی نااہلی کے خلاف اپیل کل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔  گزشتہ دنوں فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کی جانب سے تاحیات نااہلی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کل فیصل واوڈا کی درخواست پر سماعت کریں گے۔  
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے دوہری شہریت کیس میں سابق وزیر فیصل واوڈا کو نااہل قرار دیا ہے اور ان کا بطور سینیٹر نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم دیا تھا جس کےبعد ان کا بطور سینیٹر الیکشن کمیشن سے جاری نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے۔  الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ فیصل واوڈا 2 ماہ میں تمام مالی مفادات اورمراعات واپس کریں، انہوں نے جرم چھپانے کے لیے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *