پٹرول کتنا مہنگا ہوگا؟ فواد چودھری نے اشارہ دے دیا

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا۔ کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو  میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں گی، اس میں شبہ نہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کابینہ کا نہیں ہوتا یہ حالات پر منحصر ہوتا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ شوگر ایڈوائزری بورڈ سے متعلق حتمی فیصلہ نہیں ہوا، این آئی ایچ آر سی کو تحلیل کردیا گیا ہے۔  انہوں نے بتایا کہ کابینہ نے آرمڈ فورسز کی 15 فیصد تنخواہ میں اضافے کی منظوری دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں