کراچی کنگز کے کھلاڑی عماد وسیم کیلئے بری خبر

کراچی کنگز کے کھلاڑی عماد وسیم پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔  لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے 21 ویں  میچ میں ضابطہ اخلاق  کی خلاف ورزی کرنے پر  عماد وسیم پر میچ فیس کا5  فیصد جرمانہ عائد کیاگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میچ کے پہلے اوور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے رحمان اللہ گرباز کو آؤٹ کرکے عماد  نے نامناسب انداز اپنایا تھا جس کے باعث وہ پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی شق 2.5 کے لیول ون کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے۔ بولر نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے میچ ریفری رنجن مدوگالے کی جانب سے عائد جرمانے کو قبول کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *