کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کو  4 روز کےلیے بند   جبکہ 6 ہوٹل، 7ریستوران اور  11 دکانیں سیل کر کے 13 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
لاہور میں بھی بازار  شام6 بجے بند کرائے جانے لگے، حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف انارکلی بازار میں کارروائی کرتے ہوئے 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
دوسری جانب کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گوجرانوالا میں نجی بینک سیل کر دیا گیا، جبکہ فیصل آباد میں ریستوران، فوڈ پوائنٹس اور بیکرز سمیت 11 فوڈ پوائنٹس کو ایک لاکھ 20 ہزار روپےجرمانہ عائد کیا گیا۔
فیصل آباد میں کارروائی کے دوران  پولیس نے 6 ہوٹلوں اور  11 دکانوں کو  بھی سیل کر دیا جبکہ اوکاڑہ میں شادی ہال پر چھاپے کے دوران مالک اور  مینیجر کے خلاف مقدمہ درج  کر لیا گیا۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا میں آج سے شادی کی تقریبات پر پابندی ہو گی جبکہ کوئٹہ میں عوامی اجتماعات پر  پابندی عائد کرتے ہوئے فعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں