مریم نواز اتحادیوں سے متعلق زبان سوچ سمجھ کر استعمال کریں: چوہدری منظور

لاہور: پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری منظور نے کہا ہےکہ مریم نواز  اتحادیوں سے متعلق زبان سوچ سمجھ کر استعمال کریں۔
پیپلز پارٹی کے رہنما اسلم گل کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس میں چوہدری منظور نے کہا کہ پی ڈی ایم کو ہم بنانے والے ہیں اور اس کی جہدوجہد شامل رہیں گے،  مریم نواز اپنی پارٹی اور خاندان میں جو مرضی کریں لیکن اتحادیوں سے متعلق زبان سوچ سمجھ کر استعمال کریں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کی نااہل حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانا چاہتے ہیں مگر عمران خان اور مسلم لیگ (ن) راستے کی رکاوٹ ہے۔
نائب صدر پیپلز پارٹی اسلم گل کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سیاسی وژن رکھنے والی جماعت ہے، کوئی بھی اسے جمہوریت کا سبق نہ پڑھائے ، جب مسلم لیگ ن پیدا نہیں ہوئی تھی اس وقت پیپلز پارٹی جمہوریت کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کر رہی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں