دورہ افریقا: قومی اسکواڈ کے تمام ارکان کی تیسری کووڈ ٹیسٹنگ بھی کلیئر

قومی کرکٹ اسکواڈکے تمام 34 ارکان کی تیسری کورونا  ٹیسٹنگ بھی منفی آگئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق جنوبی افریقا روانگی سے قبل کرکٹ اسکواڈ کی چوتھی کورونا ٹیسٹنگ 24 مارچ کو ہوگی۔
پی سی بی کا کہنا ہےکہ اسکواڈ کے ایک رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا البتہ اب اس کے 2 ٹیسٹ منفی آچکے، اسکواڈ کا یہ رکن 23 مارچ کو بائیو سکیور ببل کا حصہ بن جائے گا جب کہ متاثرہ رکن کے مزید 2 کورونا ٹیسٹ 24 مارچ کو ہوں گے۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم 26 مارچ کو دورہ جنوبی افریقا کے لیے روانہ ہوگی جہاں ٹیم کے 4 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کھیلے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں