فخر ہے ہم نے اداروں کی آزادی کا جو دعویٰ کیا تھا وہ پورا کیا، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ فخر ہے ہم نے اداروں کی آزادی کا جو دعویٰ کیا تھا وہ پورا کیا۔
این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن کو الیکشن کمیشن کی جانب سے کالعدم قرار دیے جانے کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں شبلی فراز نے کہا کہ ن لیگ کا مائنڈ سیٹ بادشاہت کا ہے جسے ہم نے شکست دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ  تحریک انصاف پسند کے بندے بٹھاکر اداروں کو تباہ نہیں کرتی، ہمیں پتہ ہے رانا ثنااللہ اور جاوید لطیف کیا کررہے تھے، دھاندلی کرنی ہوتی تو وزیر آباد میں بھی کرسکتے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں