مریم اور بلاول کی ملاقات، نواز شریف اور آصف زرداری کا پیغام ایک دوسرےکو پہنچایا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور  چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کی ملاقات ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور میں ہونے والی ملاقات میں نواز شریف اور آصف علی زرداری کا پیغام ایک دوسرےکو پہنچایا گیا۔
ذرائع کے مطابق مریم اور بلاو ل کے درمیان ملاقات میں یوسف رضا گیلانی کوبطور چئیرمین سینیٹ کامیاب کرانے پربھی مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں لانگ مارچ سے متعلق بھی مشاورت کی گئی اور سینیٹ الیکشن سے متعلق تمام ارکان پارلیمنٹ سے رابطوں کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سینیٹ الیکشن میں رابطوں سےمتعلق اہم رہنماؤں کو ذمہ داریاں سونپنے پر بھی غور کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں