شرجیل خان پی ایس ایل میں بہترین کارکردگی دکھاکر قومی ٹیم میں واپسی کیلئے پرعزم

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) ٹیم کراچی کنگز کے اوپننگ بیٹسمین شرجیل خان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے پاکستان ٹیم میں کم بیک کیلئے پرعزم ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں کراچی کنگز کے بیٹسمین نے کہا کہ جس انداز میں ان کی ٹیم نے پی ایس ایل 5 کا اختتام کیا، اس ہی انداز میں چھٹے ایڈیشن کا آغاز کریں گے۔
جارح مزاج بلے باز نے کہا کہ ان کا ہدف یہی ہے کہ ایسی پرفارمنس دوں جس سے ٹیم کو فائدہ ہو، پی ایس ایل 6 ان کیلئے کافی اہم ہے اور اس ٹورنامنٹ میں وہ کوشش کریں گے کہ اچھا پرفارم کرکے ٹیم میں کم بیک کریں۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنی فٹنس اور تمام چیزیں مطلوبہ معیار کے مطابق لارہے ہیں۔
ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ کارکردگی سے ٹیم کو فائدہ ہو، جتنے بھی شائقین آرہے ہیں اس کو انجوائے کریں گے، شائقین کی سپورٹ سے جذبہ بڑھتا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ پچھلے سال کچھ میچز بغیر تماشائیوں کے کھیلے تھے، ان میں میچز والی فیلنگ ہی نہیں تھی۔
ایک سوال پر اوپننگ بیٹسمین نے کہا کہ کراچی کنگز کو کراوڈ نے ہمیشہ سپورٹ کیا ہے، امید ہے اس بار بھی ایسا سپورٹ ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں