بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا۔
نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فی یونٹ بجلی ایک روپے 53 پیسے مہنگی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن  میں کہا گیا ہے کہ  بجلی دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی جبکہ صارفین سے اضافہ فروری کے بجلی بلوں میں وصول کیا جائے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین سمیت کے الیکٹرک پر نہیں ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں