ویکسین غیرمتعلقہ افراد کو لگانے کے انکشاف کے بعد این سی او سی کا اہم قدم
سندھ میں کورونا ویکسین غیرمتعلقہ افراد کو
لگانے کے انکشاف کے بعد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے رجسٹرڈ
ہیلتھ ورکرز کے نادرا کوڈز جاری کردیے۔
کوڈز کے حامل ہیلتھ ورکرز کو ویکسین کی دو
خوراکیں لگائی جائیں گی اور نادرا سے ویکسین لگوانے کا سرٹیفکیٹ بھی جاری ہوگا۔
جس ہیلتھ ورکر کا کوڈ نادرا کوڈ سے میچ نہیں
ہوگااسے سرٹیفکیٹ نہیں ملےگا۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز غیر متعلقہ افراد کو
کورونا ویکسین لگانے پرصوبائی وزیر صحت نے کراچی کی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو
ہٹا دیا تھا۔