افغان طالبان نے بین الافغان مذاکرات میں تعطل کی خبروں کو غلط قرار دے دیا

ترجمان افغان طالبان ڈاکٹرنعیم نے  دوحہ میں بین الافغان مذاکرات میں تعطل کی خبروں کو غلط اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔
اپنے بیان میں ترجمان افغان طالبان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات صلاح و مشورے کے لیے ایک دو دن کا وقفہ کیا جاتا ہے۔
ان کا مزیدکہنا تھا کہ ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں طالبان کا وفد ایران پہنچ گیا ہے۔
 ڈاکٹرنعیم کے مطابق طالبان وفد ایرانی عہدیداروں سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات ، ایران میں افغان مہاجرین کی صورتحال اور افغانستان اور خطے کی موجودہ سیاسی اور سلامتی کی صورتحال کے بارے میں بات کرے گا اور اس کے بارے میں اپنے خیالات کا تبادلہ کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں