پاکستان میں کورونا کے باعث مزید کتنے افراد جان کی بازی ہار گئے

ملک میں کورونا سے مزید 55 افراد انتقال کر گئے جبکہ 2123 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 39450 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2123 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 55 ہلاکتیں ہوئیں۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10772 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 8824 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 33102 ہے۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2973 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 464950 ہو گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں