ملک میں کورونا سے کتنے فراد انتقال کرگئے؟ اور کتنے نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

ملک میں کورونا سے مزید 41 افراد انتقال کرگئے اور 2400 سے زائد نئے  کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 40088 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2408 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 41 ہلاکتیں ہوئیں۔
سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت آنے کی شرح 5.6 فیصد رہی۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10717 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 6701 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 34007 ہے۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3606 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 461977 ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں