پاکستان میں کورونا مزید 53 افراد کی جان لے گیا

پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 53 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد کورونا سے اموات کی تعداد 10311 تک پہنچ گئی۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 44392 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے کورونا کے 2272 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 53 افراد انتقال کر گئے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10311 ہو گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز 4 لاکھ86634 ہو گئی ہے۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1686 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 440660 ہو گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 35663 ہے جس میں سے 1784 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں