امریکا کے بعد نیدرلینڈز کا بھی یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل سسٹم دینے کا اعلان

روس کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکا کے بعد نیدرلینڈز نے بھی یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل سسٹم دینے کا اعلان کر دیا۔

ڈچ میڈیا کے مطابق وزیراعظم مارک روتھ نے یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل ڈیفنس سسٹم دینے کا کہا ہے۔

ڈچ وزیراعظم نے یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل سسٹم دینے کا اعلان واشنگٹن میں امریکی صدر بائیڈن سے ملاقات میں کیا، اس سے پہلے امریکا بھی یوکرین کو جدید پیٹریاٹ میزائل سسٹم دینے کا کہہ چکا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور یورپی ممالک روس کی یوکرین میں جارحیت کے خلاف یوکرین کی فوجی امداد کر رہے ہیں۔