ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت کی خبروں پر اوگرا کا بیان

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت سے متعلق خبروں پر وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔

ترجمان اوگرا عمران غزنوی کا کہنا ہے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کا وافر اسٹاک موجود ہے، اوگرا ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت کی خبروں کی سختی سے تردید کرتا ہے۔

اوگرا ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مزید 80 ہزار میٹرک ٹن پیٹرول والے جہاز لنگر انداز ہو رہے ہیں، مزید 90 ہزار میٹرک ٹن ڈیزل والے جہاز بھی لنگر انداز ہو رہے ہیں۔

عمران غزنوی کے مطابق مقامی ریفائنریز بھی پیٹرولیم مصنوعات کی طلب پوری کرنے میں کردار ادا کر رہی ہیں۔