زیارت میں سال کا سرد ترین دن ریکارڈ

صوبہ بلوچستان کے بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔
بلوچستان کے علاقے چمن میں شدید سرد ہواؤں سے معمولاتِ زندگی مفلوج ہوگئی ہے جبکہ وادی زیارت میں سال کا سرد ترین دن رہا اور درجہ حرارت منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
وادی کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود اور موسم سردو خشک ہے تاہم بارش کا امکان ہے۔
وادی کوئٹہ کے علاوہ چمن، زیارت، ہرنائی، کان مہترزئی، مسلم باغ، مستونگ، قلات اور دیگر اضلاع میں بھی بارش اور بعض علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں بھی بارش اور برف باری کا امکان ہے جبکہ پیر سے کراچی میں سردی کی نئی لہر آنے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں