برازیل کے سابق صدر کے حامیوں کا پارلیمنٹ کی عمارت پر حملہ، صدر سے استعفیٰ کا مطالبہ

برازیل میں سابق صدرجیربولسونارو کے حامیوں نے پارلیمنٹ کی عمارت پر حملہ کر تے ہوئے صدر سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا ہے جبکہ  صدر نے پارلیمنٹ کی عمارت پر حملے کے بعد سیکورٹی فورسز کو مظاہرین کے خلاف آپریشن کا حکم جاری کر دیا۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق پارلیمنٹ کی عمارت پر حملہ کرنے والے مظاہرین نے پارلیمنٹ ہاؤس میں گھس کر توڑ پھوڑ کی جس کے بعد پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسوگیس کا استعمال کیا گیا۔

مظاہرین نے داسلوا کو نیا صدر ماننے سے انکار کرتے ہوئے ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا ہے۔ برازیلین حکام کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ پر حملے کے بعد پارلیمنٹ کی عمارت اور اطراف کا علاقہ سیل کردیا گیا ہے۔