24 ممالک کے سفیروں اور دفاعی اتاشیوں کا ایل او سی کا دورہ

برطانیہ، جرمنی، ترکی، آسٹریلیا اور سعودی عرب سمیت 24 ممالک کے سیفر اور دفاعی اتاشی آج لائن آف کنٹرول کا دورہ کر رہے ہیں۔ مختلف ممالک کے سفیر اور دفاعی اتاشی بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں کے ہمراہ ایل او سی کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ ایل او سی کا دورہ کرنے والے وفد میں برطانوی، پولینڈ، ازبکستان اور جرمنی، سعودی عرب، جنوبی افریقا اور ترکی کے سفیر وفد میں شامل ہیں۔
یونان، آسٹریلیا، ایران اور عراقی سفیروں کے علاوہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے نمائندے بھی ایل او سی کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔  غیر ملکی سفیروں اور دفاعی اتاشیوں کا وفد خود بھارتی فورسز کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے گا۔ سفارتکاروں کا وفد بھارتی فائرنگ کے شکار متاثرین سے بھی ملاقات کرے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار سفیروں کو ایل او سی کی صورتحال پر بریفنگ بھی دیں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج 2020 میں اب تک 2333 بار ایل او سی کی خلاف ورزی کی مرتکب ہو چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں