خدا کے واسطے کوئی پولیٹیکل انجینئرنگ نہ کریں، عمران خان

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کہا ہے کہ خدا کے واسطے کوئی پولیٹیکل انجینئرنگ نہ کریں

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا بحران ہے اور پاکستان آج مسائل کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بحران کا ذمہ دار صرف ایک شخص ہے اور ملک میں یہ فیصلہ کن وقت ہے۔ 20 سالوں سے دو خاندان ایک دوسرے کو چور کہتے رہے اور ملک کو لوٹتے رہے۔

عمران خان نے کہا کہ ملک تباہی کی طرف بھی جاسکتاہے جبکہ 90 کی دہائی سے پاکستان ہمیشہ آگے تھا۔