پاک نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ  کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی.

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹرافی کی نقاب کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور کیوی کیوی کپتان کین ولیمسن نے ٹرافی کی رونمائی کی جبکہ دونوں کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ  تصاویر بھی بنوائیں۔

واضح رہے کہ سیریز میں تین میچز کھیلے جائیں گے،پہلا میچ پیر کو کھیلا جائے گا،دوسرا بدھ  اور تیسرا میچ جمعہ کو طے ہے،میچز آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔

اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی گئی، جس کے دونوں ہی میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔