ملک بھر میں موسم کی صورتحال

بلوچستان کے شہر شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جس کے بعد کراچی میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
ملک بھرمیں موسم سرد سے سرد ترین ہوتاجارہا ہے، اورکزئی میں موسم سرما کی پہلی برف باری سے راستے، درخت، مکانات برف سے ڈھک گئے اورسردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
گلگت بلتستان کےبالائی علاقوں میں برفباری سے کئی رابطہ سڑکیں بند ہیں، نانگا پربت پر15 فٹ سے زیادہ برف پڑچکی ہے۔
استور میں شدید برفباری کےباعث بند رابطہ سڑکوں کی بحالی کا کام جاری ہے، شدید سردی میں ندی نالوں اور پائپ لائنوں میں پانی بھی جم گیا۔
شمالی بلوچستان میں شدید سردی سے معمولات زندگی متاثر ہیں، جبکہ شمال مشرقی بلوچستان میں موسم خشک اور سرد ہے، بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا ہے۔
ادھر پنجاب اورسندھ کےکئی شہروں میں صبح کے اوقات میں شدید دھند چھائی رہی جس سے ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔
قلات میں درجہ حرارت منفی گیارہ اور کوئٹہ میں منفی 10 ڈگری تک گر گیا۔
اسلام آباد میں درجہ حرارت ایک ڈگری، لاہور میں چار،کراچی میں 11 اور پشاور میں 3 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں