روسی جارحیت کے خلاف یوکرین کی مدد کرتے رہیں گے، ترجمان امریکی قومی سلامتی کونسل

واشنگٹن: امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ روسی جارحیت کے خلاف یوکرین کی مددکر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز روس میں مقبوضہ یوکرینی شہر مکیوکا میں یوکرین کی جانب سے فوجی ٹرینگ سینٹر میں امریکی میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں 89 روسی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

اس واقعے پر وائٹ ہاوس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ فوجی ہلاکتوں میں امریکا کاہاتھ نہیں ہے۔

یوکرینی حملے میں ہلاک فوجیوں کی تعداد 89 ہوگئی، روسی وزارت دفاع نے نقصان کی وجہ بتادی

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا ہےکہ یوکرین اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کررہا ہے جب کہ  روسی فوجی اڈے پر امریکی ہتھیاروں کے استعمال کا روس کا الزام بے بنیاد ہے۔

جان کربی نے مزید کہا کہ روسی جارحیت کے خلاف یوکرین کی مددکر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے، یوکرین پرجارحیت روس نے کی اور روس ہی اپنے نقصانات کاذمہ دار ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جان کربی نے اپنے بیان میں میزائل حملے میں ہلاک روسی فوجیوں کی اصل تعداد بتانے سے انکار کردیا۔