یوم استحصال: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا خصوصی پیغام

پانچ اگست 2020 یوم استحصال کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ویڈیو پیغام مں کہا ہے کہ  آج میں ایک دفعہ پھر آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے تمام کشمیریوں کو، باور کروانا چاہتا ہوں کہ آپ تنہا نہیں ہیں۔  ہر پاکستانی آپ کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ہمیں آپ کی تکالیف کا احساس ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف خلاف ورزیوں اور نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے  مظالم سے دنیا بے خبر نہیں ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ آج دنیا کے سامنے ہندوستان کا اصلی چہرہ ہے نقاب ہو چکا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان بطور سفیر کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔ میں آج کشمیریوں سے وعدہ کرتا ہوں کہ جب تک ان کی قیادت پابند سلاسل ہے میں ان کی وکالت کروں گا
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ میں کشمیریوں کی آواز کو ہر ملک کے دارالخلافہ تک لے کر جاؤں گا۔ بطور وزیر خارجہ آپ کی ترجمانی کرنا میرے فرائض میں شامل ہے اور انشاء اللہ فتح آپ کی ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں