پاکستان میں انٹرنیٹ کے استعمال میں 15 فیصد اضافہ

(اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے جانب سےٹیلی کام آپریٹروں کے ذریعے حاصل کی جانیوالی معلومات کے مطابق گذشتہ ہفتے سے انٹرنیٹ کے استعمال میں تقریبا 15 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جب ملک کرونا وائرس کے خلاف لڑ رہا ہے.

یہ اضافہ تعلیمی اداروں اور کاروباری مراکز کی آن لائن سرگرمیوں میں اضافے اور افراد اور تنظیموں کے ذریعہ ، “گھر سے دفتری امور کی انجام دہی” کی پالیسی کی وجہ سےدیکھنے میں آیا ہے۔ ملک میں انٹرنیٹ کی ضروریات کے پیش نظر انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کی صلاحیت مطمئن حد تک موجود ہے.

پی ٹی اے انٹرنیٹ کے استعمال کا جائزہ لے رہا ہے تا کہ اس مشکل وقت میں صارفین کو تیز رفتار اور موثر ٹیلی کام خدمات کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *