ویگوگاڑی سے غیر ملکی شراب کی 370 بوتلیں اور 222 نمبری رائفل برآمد

ترجمان موٹروے ساوتھ زون سید تراب علی شاہ کے مطابق موٹروے پولیس کرم آباد خیرپور سیکٹر سکھر کے پئٹرولنگ آفیسر ھوش محمد اور لیڈی جونیئر پئٹرولنگ آفیسر ذر بانو اپنی معمول کی پئٹرولنگ پر تھے کہ انہیں لوکیشن 461 کلو میٹر کراچی کی طرف رخ ایک بلیک کلر ویگو نمبر KY.3723 انتہائی خطرناک حالت میں رانگ سائیڈ سے تیز رفتاری کیساتھ اوورٹیک کرتی نظر آئی ۔جس پر افسران نے اپنے بیس آپریٹر کو مذکورہ گاڑی آگے روکنے کیلئے اطلاع دی۔
بعد ازاں ڈی ایس پی موٹروے پولیس کرم آباد خالد نواز شیخ ہمراہ ائڈمن آفیسر انسپیکٹر انور سعید ،جونیئر پئٹرولنگ آفیسر سجاد نے تین کلو میٹر آگے 458 کلومیٹر کراچی طرف رخ ناکہ بندی کردی۔ اسی دوران ویگو کے ڈرائیور نے گاڑی کو واپس سکھر کی جانب بھگانا چاہا مگراسی اثناء ویگو کا ٹائر برسٹ ہوگیا اور ڈی ایس پی موٹروے پولیس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پیشہ ورانہ حکمت عملی سےمذکورہ ویگو کو رکوا لیا۔جس میں دو افراد سوار تھے ،ایک موقع سے فرار ہوگیا جبکہ دوسرا بنام منظور احمد سکنہ کوئٹہ بلوچستان کو گرفتار کرلیا ۔جبکہ گاڑی کی تلاشی لینے پر پچھلی سیٹ اور گاڑی کے ڈالے سے غیر ملکی قیمتی شراب کی بوتلیں مالیت 20 لاکھ روپے،ایک عدد 222 نمبر آٹومیٹک رائفل مالیت 1،50000 برآمد کرلئے۔
بقایا تفتیش اور قانونی کارروائی کیلئے گرفتار ملزم ، گاڑی اور مال برآمدگی ڈی ایس پی موٹروے پولیس کرم آباد خالد نواز شیخ نے ایس ایچ او ببرلوء عبدالوحید اور ایکسائیز پولیس روہڑی سرکل کے انسپکٹر علی گل وسان اور انسپیکٹر قمرالدین سیال کے حوالے کردیئے۔
دوسری جانب اچھی کارکردگی کرنے پر آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے متعلقہ افسران کو شاباشی اور ہر کسی کو 10000 روپے نقدی انعام کا اعلان کیا ہے جبکہ ایڈیشنل آئی جی سائوتھ ریجن ڈاکٹر آفتاب احمد پٹھان اورسیکٹر کمانڈر سکھر ایس ایس پی غلام سرور بھیو نے بھی افسران کو شاباشی اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں