سندھ حکومت نے فوج سے مدد طلب کرلی شہریوں کو غیر ضروری باہر نہ نکلنے کی ہدایت
سندھ میں کرونا وائرس کے پیش نظر فوج سے مدد طلب ۔
سندھ حکومت کی جانب سے آرٹیکل 245 کے تحت فوج سے مدد طلب کرلی ہے سی آر پی سی کے سیکشن 131 کے تحت سندھ میں لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کروانے کا فوج کو اختیار ہوگا. فوج سول اداروں سے ملکر صوبے بھر میں لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کروانے کی مجاز ہوگی.