*کرونا وائرس سے بچاؤکےلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر آفتاب احمد پٹھان

ترجمان موٹر وے پولیس ساوتھ ریجن سید تراب علی شاہ کے مطابق کرونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ ریجن ڈاکٹر آفتاب احمد پٹھان کے ہدایت پر موٹروے پولیس کے تمام یونیفارم اور نان یونیفارم ملازمین کے لیے موثر انسدادی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔ساوتھ ریجن کے تمام زونل، سیکٹر اورفیلڈ سطح کے دفاتر کے اندر غیر معمولی احتیاطی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ جس میں دفاتر میں کام کرنے والے تمام ملازمین کو ماسک کی فراہمی، لال کاربولک سوپ برائے ہینڈ واش کی فراہمی ،باورچی
اور ہیلپر کو ڈسپوزل گلوبز کی فراہمی، دفاتر، رہائشگاہ میں اسپرے، تمام پیٹرولنگ گاڑیوں کے اندر وٹامن سی کی ادویات کی فراہمی، مختلف ٹول پلازہ ،بریفنگ پوائنٹ پر مسافروں کو اور گاڑی کے عملے کو کرونا وائرس سے بچنے کے لئے انسدادی تدابیر اختیار کرنے اور غیرضروری سفر سے گریز کرنے کی بریفنگ جیسے اقدامات شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں