جعلی صحافی جعلی سوسائٹی بناکر عوام کو لوٹنے لگے

جعلسازوں نے میڈیا کو بھی نہ بخشا۔میڈیا کے نام پر ہاوسنگ سوسائٹی رجسٹرڈ کرواکر مبینہ طور پر سادہ لوح لوگوں کو اربوں روپے کا چونا لگادیا۔ذرائع کے مطابق جعلی صحافیوں نے پاکستان میڈیا ملٹی پرپز کے نام سے2017 میں سوسائٹی رجسٹرڈ کروائی.اور سستے پلاٹس کا جھانسہ دیکر مبینہ طور پر ہزاروں فائلیں بیچ دیں۔پاکستان میڈیا کے نام سے منسوب سوسائٹی کے نام پر ابتک زمین نہیں ہیں باخبر ذرائع نے بتایا کے لوگوں کو دھوکا دینے کیلئے زمین کرائے پر حاصل کی گئی ہے۔ سندھ کوآپریٹو کا محکمہ اپنا حصہ لیکر مکمل خاموش ہے ۔سوسائٹی کی مینجمینٹ کمیٹی کا اہم رکن جعلسازی اور فراڈ کیلئے خود کو قومی سلامتی کی حساس ایجنسی کا نام بھی استعمال کر رہے ہے ۔سوسائٹی نے جس مقام پر بورڈ آویزاں کئے ہیں اس زمین کا تو ایگریمینٹ بھی سوسائٹی کے نام نہیں ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں