فوجی فائونڈیشن۔خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کیک کاٹا گیا۔

راولپنڈی۔ پیر کے روز میں ایف ایف ہیڈ آفس میں فوجی فائونڈیشن نے خواتین کے عالمی دن 2020 منانے کے لیے خصوصی کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا ۔ اس تقریب کا مقصد خواتین کی حوصلہ افزائی کرنا تھا تاکہ وہ فعال طورپر ادارے اور ملک کی معاشی ترقی میں حصہ لے سکے۔ دن کے آغاز میں ادارے میں کام کرنے والی خواتین کے لیے منیجنگ ڈائریکٹر فوجی فائونڈیشن کی طرف سے پھول اور گریٹنگ کارڈ پیش کیے گئے۔
اپنے پیغام میں ایم ڈی فوجی فائونڈیشن لیفٹیننٹ جنرل سید طارق ندیم گیلانی (رئیٹائرڈ) (HI (M نے ادارے میں کام کرنے والی خواتین کے کردار کو سراہا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوے فائونڈیشن سیکریٹری بریگیڈیر آصف علی (ریٹائرڈ) نے خواتین کے عالمی دن کی مبارکباد پیش کی اورانہیں فوجی فائونڈیشن کے شعبہ صحت اور تعلیم کے نظام میں خواتین کی اہمیت سے آگاہ کیا۔
فوجی فائونڈیشن نہ صرف مسلح افوا ج سے تعلق رکھنے والے سابق فوجیوں کی چار لاکھ سے زیادہ بیوہ خواتین کو ملازمت کا مواقع بلکہ ان کو پائیدار آمدنی حاصل کرنے کے ذرائع بھی فراہم کرتا ہے ۔فوجی فائونڈیشن فنی تربیت کے ذریعہ خواتین کو بہتر معا ش کے اہل بھی بناتا ہے
فوجی فائونڈیشن 96 لاکھ میں سے 80فیصد سے زائد خواتین جو پورے ملک بشمول بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے دور دراز علاقوں میں ہیں انھیں صحت ،تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کرتا ہے۔
فائونڈیشن انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (ایف آئی ٹی) ایک ایساا قدام ہے جس میں تکنیکی تعلیم، فیشن ڈیزائنگ بیوٹیشن ، سلائی کڑھائی ، کھانا پکانے اور کمپیوٹر جیسی مہارتوں کے مختصر اور شارٹ کورسزکے ذریعے خواتین کی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔اس کے علاوہ مالی معاونت اور روز گار کے بہتر موقع فراہم کرنے کے لے ایف ایف سابق فوجیوں کی بیوائوں کو سلائی مشین مفت تقسیم کرتا ہے۔تاکہ وہ بہتر انداز میں اپنے بچوں کی کفالت کر سکے۔ اس تقریب میں فوجی فائونڈیشن کے تمام ڈائریکٹرز نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا آظہار کرتے ہوے خواتین کا معاشرے کا ترقی میں کردار کے حوالے سے روشنی ڈالی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں