کرونا وائرس کا خوف سر چڑھ کر بولنے لگا۔پارلیمینٹ ہاوس میں عام لوگوں کا داخلہ بند

کرونا وائرس ۔اہم سرکاری ادارے افراتفریح پیدا کرنے میں شامل

کرونا وائرس کے پاکستان میں تصدیق کے بعد حکومت کے اہم اداروں میں افراتفریح کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔سیکریٹری نیشنل اسمبلی نے قومی اسمبلی بلڈنگ میں غیر ضروذی لوگوں کے داخلہ پر پابندی لگادی ہے۔
کرونا وائرس کے خوف کے باعث سکیریرٹری قومی اسمبلی کی زیر صدارت ہونے والے 27 فروری کو اہم اجلاس ہوا ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کے غیر ضروری افراد کے داخلے کو ورکا جائے۔جس کے بعد باقاعدہ طور پر غیر ضروری افراد کے قومی اسمبلی میں داخلہ کا نوٹیفکشن جاری کردیا گیا ہے اور سیکیورٹی عملے کو ہدایت کی گئی ہے کے جن لوگوں کے اسمبلی میں داخلہ کے پاس ہیں انکو بھی روکا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں