ایک انرجی ڈرنک بھی آپ کے جسم میں رواں خون کےلیے نقصان دہ ثابت

پاکستان سمیت دنیا بھر میں نوجوان نسل تیزی سے انرجی ڈرنکس کی جانب راغب ہورہی ہے اس کے خطرناک نتائج مرتب ہو رہے ہیں۔ جہاں انرجی ڈرنکس نوجوانوں کو ذیابیطس کا مریض بنارہے ہیں وہاں اب یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ صرف ایک انرجی ڈرنک بھی دل کی شریانوں کو متاثر کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔
انرجی ڈرنکس میں کیفین، ٹورائن اور دیگر مضر اجزا کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے اور اسی بنا پر ڈاکٹروں کے نزدیک انرجی ڈرنکس ہمیشہ ہی موضوعِ بحث بنے رہتے ہیں۔ سائنس داں اسے دل اور جگر کے لیے برا جانتے ہیں اور اب امریکی ماہرین نے اسے خون کی اہم نالیوں کے لیے مضر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انرجی ڈرنک کا ایک گلاس بھی مضر صحت ہے۔
انرجی ڈرنکس میں مضر اجزائ کی بڑی مقدار ہےتاہم ماہرین اس کی محفوظ مقدار سے ناواقف ہیں اور ان کا اصرار ہے کہ صرف ایک گلاس سے بھی انسانی رگیں متاثر ہوتی ہیں جس کا عملی مظاہرہ کیا جاچکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں