داسو ہائیڈروپاورپراجیکٹ کی تعمیر میں ایک اور رکاوٹ دور

داسو ہائیڈروپاورپراجیکٹ کی تعمیر میں ایک اور رکاوٹ دور ہوگئی جس میں  واپڈا، سول انتظامیہ اور کوہستان کے تینوں اضلاع کے جرگے کے مابین معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ ترجمان واپڈا کے مطابق داسو پاورپراجیکٹ سے متعلق معاہدے کی تقریب میں وزیراعظم کے مشیر امیر مقام اور چیئرمین واپڈا سجاد غنی نے بھی شرکت کی۔
معاہدے کے تحت واپڈا اپرکوہستان، لوئرکوہستان اور کولائی پالس کوہستان میں مزید ترقیاتی اسکیمیں شروع کرے گا، عمائدین تاخیر کا شکار 132کے وی دبیر، داسو ٹرانسمیشن لائن پرکام بحال کرائیں گے۔ واپڈا کوہستان کے تینوں اضلاع میں چھوٹے پن بجلی منصوبے، اسکول اور ووکیشنل ٹریننگ سینٹر بھی قائم کرے گا۔  معاہدے کے مطابق درجہ چہارم کی ملازمتوں پر مقامی افراد بھرتی کیےجائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *