وزیراعلیٰ عثمان بزدار کاپنجاب میں فنون لطیفہ،ثقافتی سرگرمیوں کوفروغ

لاہور وزیراعلیٰ پنجاب کی صوبائی کلچرل کمیٹی کے اراکین سے مشاورت ہوئی،شرکا نے پنجاب کی ثقافت کے تحفظ اور فروغ کے لیے تجاویزاورسفارشات پیش کیں.وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کاپنجاب میں فنون لطیفہ،ثقافتی سرگرمیوں کوفروغ دینے کا فیصلہ کرلیا.ان کا کہنا تھا کہ فنکاروں کو ان کا جائز حق دیں گے .اور فنون لطیفہ کی شخصیات کوکلین اینڈگرین مہم میں برینڈایمبیسڈرمقررکریں گے.لاہور ان کا مزید کہنا تھا کہ ہارس اینڈ کیٹل شو دوبارہ شروع کیا جائے،اور پنجاب کے روایتی میلوں ٹھیلوں کاکلچر بحال کیا جائے گا.پنجاب بھر میں آرٹس کونسلز کو فعال اور متحرک بنایاجائے گا.کمیٹی کے اراکین سے مشاورت کے دوران ان کا کہنا تھا فنکار کی پروموشن پاکستان کے سافٹ امیج کو فروغ دے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں