سابق وزیراعظم شاہد خاقان نے ایک بار پھر نیب کو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک بار پھر نیب کو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اسلام آباد  کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سےگفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ احتساب کا نام نہاد سلسلہ چل رہا ہے اور یہ سلسلہ صرف سیاستدانوں کو  بدنام کرنے کے لیے ہے۔
انہوں نے کہا کئی بارکہہ چکا ہوں کہ ملک کی بقا کے لیے نیب کے ادارے کو ختم ہونا چاہیے، کئی سال سے یہاں آرہا ہوں اور 70 پیشیاں بھگت چکا ہوں۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ نیب نے ہم پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں لگایا ہے، ہمارا مجرم نیب کا چیئرمین ہے، ہمیں اس سے حساب لینا ہے، آج کل اعتراف کا زمانہ ہے، جاوید اقبال بھی اس کا اعتراف کرلیں، جتنا نقصان جاوید اقبال اور نیب نے اس ملک کو پہنچایا کسی اور نے نہیں پہنچایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *