وفاق کی جانب سے معطل سی سی پی او لاہور سپریم کورٹ سے بحال

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے معطل کیے جانے والے سی سی پی او لاہور غلام  محمود  ڈوگر کو سپریم کورٹ نے بحال کردیا۔ سپریم  کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی جس میں عدالت نے سروس ٹربیونل کے خصوصی بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔
غلام محمود ڈوگر کے وکیل عابد زبیری نے کہا کہ غلام محمود ڈوگر کو فیڈرل سروس ٹربیونل نے بحال کیا تھ اور سروس ٹربیونل کے دو رکنی بینچ نے بحالی کا فیصلہ معطل کردیا، ٹربیونل کے دو رکنی بینچ کا فیصلہ دوسرا دو رکنی بنچ معطل نہیں کر سکتا جب کہ حکومت کی نظرثانی درخواست بھی ٹربیونل میں زیرالتوا تھی۔
وکیل کے دلائل پر جسٹس اعجاز نے سوال  کیا کہ ٹربیونل کا ایک بینچ دوسرے بینچ کا فیصلہ کیسے معطل کر سکتا ہے؟ خصوصی بینچ نےایک جانب کہا درخواست قبل ازوقت ہے اور ساتھ ہی حکم معطل کردیا۔
جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نےکیسے کہہ دیا کہ آئینی درخواست قابل سماعت نہیں؟  بعد ازاں عدالت نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو بحال کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *