102

یونیورسٹی جائیے، ’ سگھڑ بہو‘ بنیے، بھارتی یونیورسٹی کا دلچسپ کورس کرانے کا اعلان

بھوپال: بھارت کی ایک یونیورسٹی میں اگلے تعلیمی سال میں تین ماہ کا ایک نیا اوردلچسپ کورس متعارف کرایا جا رہا ہے. جس میں طالبات کو خوب سیرت، سگھڑ اور “آدرشی” بہو بننے کی ٹریننگ دی جائے گی.

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست بھوپال کی یونیورسٹی برکت اللہ میں غیر شادی شدہ طالبات کے لیے خوب سیرت اور سگھڑ بہو بننے کے لیے جو خصوصیات ضروری ہیں، ان خصوصیات پر مشتمل 3 ماہ کا تعلیمی کورس متعارف کیا جا رہا ہے. اس کورس کو ’آدرش بہو‘ کا نام دیا گیا ہے۔

برکت اللہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈی جی گپتا نے میڈیا کو ’آدرش بہو‘ کورس کی تفصیلات سے بتاتے ہوئےکہا کہ اس کورس میں سائیکالوجی، سوشیالوجی اور ویمن اسٹڈیز پروجیکٹ کا حصہ ہیں. 30 طالبات اس کورس میں داخلہ لے سکتی ہیں۔

وائس چانسلر پروفیسر گپتا کا مذید کہنا تھا کہ شادی کے بعد لڑکی جب والدین کے گھر سے سسرال چلی جاتی ہے تو اسے ماحول میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ رسم و رواج میں تبدیلی کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے. یہ تبدیلی و مشکلات اکثر گھر ٹوٹنے کی وجہ بن جاتے ہیں۔

پروفیسر گپتا نے اپنے مؤقف کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ یہ کورس دراصل ختم ہوتے جوائنٹ فیملی سسٹم کے بقاء کی ایک کوشش ہے. اس کورس میں‌طالبات کویہ سکھایا جائے گا کہ سسرال کے ماحول سے کیسے ہم آہنگی پیدا کی جا سکتی ہے. طالبات کو سسرال میں پیش آنے والی مشکلات سے نبٹنے کے لیے بھی تیاری کرائی جائے گی۔

وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ اساتذہ کا فرض ہے کہ وہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ طالبات کو گھریلو ذمہ داریاں نبھانے کے لیے بھی مدد فراہم کریں.

فیس بک کے تبصرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں