37

کویتی وفد کا بیگ چرانے والے اکنامک افیئر ڈویژن کے افسر کومعطل کر دیا گیا

اسلام آباد:اکنامک افیئر ڈویژن کے جوائنٹ سیکرٹری ضرار حیدر کوکویتی وفد کا دینار سے بھرا بیگ چوری کرنے والا پر معطل کردیا گیا۔

میڈیا کے مطابق جمعے کی شام اقتصادی امور ڈویژن میں ہونے والے اجلاس میں شریک کویتی وفد کے سربراہ کا دینار سے بھرا بیگ چوری ہو گیا تھا. چوری کرنے والے افسر ضرار حیدر کو نوکری سے برطرف کردیا گیا ہے اور ضرار حیدرکی معطلی کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات بیرسٹرفواد چوہدری کی جانب سے ضرار حیدر کی برطرفی کی تصدیق کی گئی ہے. انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے اکنامک افیئر ڈویژن کے جوائنٹ سیکرٹری ضرار حیدر کو معطل کردیا ہے. علاوہ ازیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو چوری کی باضابطہ تحقیقات کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ضرار حیدر اکنامک افیئر ڈویژن کے جوائنٹ سیکریٹری تھے اور ان پر الزام ہے کہ انہوں نے کویتی وفد کے سربراہ کا دینار سے بھرا پرس چوری کیا تھا. اس الزام میں ضرار حیدر کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے۔

فیس بک کے تبصرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں