67

کرینہ کپور “آر-جے” بن گئیں. سنی لیون “بے بو” کی پہلی مہمان بنیں گی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور بہت جلد اپنا ریڈیو شو شروع کرنے والی ہیں. اور آئٹم گرل کی پہچان رکھنے والی اداکارہ سنی لیون کرینہ کپورکے ریڈیو شو کی پہلی مہمان بنیں گی۔

اس ریڈیو شو میں‌بے بواپنے چاہنے والوں سے نہ صرف دلچسپ باتیں کریں گی بلکہ اسکے ساتھ ساتھ بالی ووڈ کی مشہور ہستیوں کوبھی اپنے شو میں‌دعوت دیں گی. کرینہ ان ہستیوں کی زندگی سے متعلق دلچسپ سوالات بھی پوچھیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سنی لیون کرینہ کپور کے ریڈیو شو کی پہلی مہمان بنیں گی. اس سلسلے میں دونوں اداکاراؤں نے حال ہی میں ممبئی کے اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ بھی کی ہے. اس شو میں دونوں اداکاراؤں نے ایک دوسرے سے کیریئر، شادی اور بچوں سمیت مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔

سامعین کو اس شو کا بے صبری سے انتظار ہے. کرینہ کپور خان کا یہ ریڈیو شو دسمبر میں آن ایئر ہوگا. لوگوں کے ساتھ ساتھ خود کرینہ کپور کو بھی اس شو کا بے صبری سے انتظار ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ کرینہ کیسی آر-جے ثابت ہوتی ہیں.

دلچسپ بات یہ ہے کہ کرینہ کپورکو ریڈیو شو کرنے کا مشورہ کرن جوہر نے دیا تھا. کرن جوہر کا یہ ماننا ہے کہ ریڈیو، اپنے فینز اور چاہنے والوں سے جڑے رہنے کا ایک بہترین راستہ ہے۔

فیس بک کے تبصرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں