32

کرپشن نہیں کی، عوام کی خدمت کی ہے، شہباز شریف

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے احتساب عدالت کے سامنے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا ہے.

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو گذشتہ روز گرفتاری کے بعد آج لاہور کی احتساب عدالت کے سامنے پیش کیا گیا. نیب نے عدالت کے سامنے شہباز شریف پر آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کا ٹھیکہ غیر قانونی طور پر منسوخ کر کے من پسند کنٹریکٹر کو دینے کا الزام لگایا.

جواب میں شہباز شریف نے عدالت کے سامنے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے ایک دھیلے کی بھی کرپشن نہیں کی بلکہ اورنج ٹرین منصوبے میں قوم کے اربوں روپے بچائے. ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے دن رات پنجاب کے عوام کی خدمت کی اور ان پر لگائے گئے سب الزامات بے بنیاد ہیں.

شہباز شریف نے کہا کہ انہیں سیاسی بنیادوں پر مقدمہ بنا کر گرفتار کیا گیا ہے.
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شہباز شریف کو دس روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا.

فیس بک کے تبصرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں