25

ڈیم فنڈ کا نام تبدیل: ’سپریم کورٹ اور وزیر اعظم فنڈ برائے دیا میر بھاشا مہمند ڈیم‘ رکھ دیا گیا.

اسلام آباد: دیا میر بھاشا مہمند ڈیم سے متعلق سپریم کورٹ میں سماعت کی گئی۔ عدالت نے دیا میر بھاشا مہمند ڈیم فنڈ کے نام پر نظرثانی کرتے ہوئے اسے تبدیل کرنے کی اجازت دے دی۔ ڈیم فنڈ کا نیا نام ’سپریم کورٹ اور وزیر اعظم فنڈ برائے دیا میر بھاشا مہمند ڈیم‘ رکھ دیا گیا ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی ڈیم فنڈ میں شامل ہونا چاہے گا اسے خوش آمدید کہیں گے. وزیراعظم کا اپنا ایک مقام ہے. ڈیم فنڈ میں چیف جسٹس کا نام ہونا ضروری نہیں، ڈیم فنڈ کے نام میں چیف جسٹس نہیں بلکہ سپریم کورٹ کا نام آنا چاہیے۔ جسٹس اعجاز الاحسن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان عدالت کی کوشش میں شامل ہونا چاہتے ہیں. ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

علاوہ ازیں مؤرخہ 7 ستمبر کو وزیراعظم عمران خان کا چیف جسٹس ثاقب نثار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈیمز کے لیے فنڈز جمع کرنے کا کام چیف جسٹس کا نہیں بلکہ سیاسی رہنماؤں کا تھا۔ وزیراعظم کی جانب سے ڈیموں کی تعمیر کے لیے چیف جسٹس اور وزیراعظم فنڈز کو ضم کرنے کا اعلان بھی کیا گیا. اور قوم سے کھل کر عطیات دینے کی بھی اپیل کی۔

فیس بک کے تبصرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں