3,790

پاکستان کی کم عمر ترین رکن اسمبلی کا اعزاز ایک خاتون کے نام

لاہور: مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی ثانیہ عاشق نے پاکستان کی سب سے کم عمر ترین رکن پارلیمان ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے. ثانیہ عاشق مسلم لیگ ن کی جانب سے خواتین کے لئے مخصوص نشست پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئی ہیں. انہوں نے 25 سال کی عمر میں رکن صوبائی اسمبلی بن کر یہ اعزاز حاصل کیا ہے.
پنجاب اسمبلی میں حلف اٹھانے کے بعد ثانیہ عاشق نےعزم کیا کہ وہ خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے ایوان میں آواز اٹھاتی رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کے 15 اراکین اسمبلی نے بغاوت کر دی


ثانیہ عاشق کا کہنا تھا کہ وہ ان تمام منصوبوں کو وسیع پیمانے پرعوامی دلچسپی کے لیے بڑھانے اور فروغ دینے کی کوشش کریں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان منصوبوں میں وہ منصوبےبھی شامل ہوں گے جو خاص طور پر مسلم لیگ ن نے خواتین آبادی کے لیے شروع کیے تھے۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں 72 خواتین منتخب ہوکر ایوان میں آئی جن میں 5 جنرل نشستوں پر66 مخصوص نشستوں پرجبکہ ایک کا انتخاب اقلیتی نشست پرکیا گیا ہے۔

فیس بک کے تبصرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں