35

پاکستان پہلی ایشین ٹور ٹین ریڈ بال اسنوکرکا فاتح بن گیا

پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے محمد بلال نے پہلی ایشین ٹور ٹین ریڈ بال اسنوکر چیمپئن شپ میں فتح حاصل کی.

ایشین ٹور ٹین ریڈ بالز اسنوکر چیمپئن شپ میں دنیا بھر سے ٹاپ کیوئسٹس شریک ہوئے.

فائنل میں پاکستان کے سٹار بلال نے آئرلینڈ کے کھلاڑی برینڈون او ڈونیو کیخلاف 1-6 سے فتح حاصل کی۔

پاکستانی کیوئسٹ مکمل طور پر کھیل پر حاوی رہے اور اپنے مد مقابل کے خلاف صرف ایک فریم ڈراپ کیا۔

تیسرے اور چوتھے فریم میں آئرش کیوسٹ صرف ایک ریڈ بال ہی پوٹ کرپائے. جبکہ آخری دو فریم میں بلال نے انہیں ایک بھی گیند پوٹ کرنے کا موقع نہیں دیا۔

واضح رہے. پاکستان کے بلال نے یہ فائنل 42-49، 36-38، 1-47، 1-67، 23-54، 0-55 اور 0-59 کے اسکور سے جیتا.

فیس بک کے تبصرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں